
ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت
جمعرات-11-اگست-2016
فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ناروے کے سفیر نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے بات چیت کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے نارویجن سفیر سے اپیل کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنے ملک کی مبصر ٹیمیں فلسطین بھیجیں جو انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں معاونت کریں۔