
فلسطین میں 20 سال کے دوران شرح خواندگی میں اضافہ، ناخواندگی میں کمی
جمعرات-9-ستمبر-2021
فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران فلسطین میں شرح خواندگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ناخواندگی میں کمی آئی ہے۔ دو عشروں کےدوران فلسطین میں خواندگی کی شرح میں 2 اعشاریہ 5 فی صد اضافہ ہوا۔ یہ تناسب15 سال کے عرصے کے مطابق ہے۔ سال 2000ء کے بعد خواندگی کی شرح 82 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔