
"گارڈین” نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ بے نقاب کر دیا!
جمعہ-25-جنوری-2019
برطانوی اخبار'گارڈین' نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی پر کھل کر خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اخبار اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بے خوف قتل کررہا اور فلسطینیوں کے قتل عام پر ڈھٹائی کے ساتھ دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے۔ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام کے نتائج پر کوئی پریشانی تک نہیں ہے۔