
فلسطین پر اسرائیلی ریاست کےناجائز تسلط کے خلاف قریہ قریہ احتجاج
جمعہ-31-مارچ-2017
کل 30 مارچ کو فلسطین میں قومی سطح پر’یوم الارض‘ منایا گیا۔ یوم الارض کی مناسبت سے فلسطین بھر میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاست کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کے خلاف مظاہرے، جلسےجلوس اور ریلیاں نکالیں۔ کئی علاقوں میں قابض فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فورسز نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کےنتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ریلیوں میں شریک نقاب پوش شہریوں نے قابض فوج اور پولیس پر سنگ باری کی اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔