شنبه 16/نوامبر/2024

نابلس

نابلس میں سڑک کے لیے اسرائیل کی دوبارہ کھدائی

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کےجنوب میں حوارہ کیمپ سے مشرق میں روجیب قصبے تک ایک سڑک کے لیے فلسطینی اراضی کی دوبارہ کھدائی شروع کی ہے۔ دوسر طرف جنوبی نابلس میں جالود کے مقام پر یہودی آباد کاروں نےفلسطینیوں کی 20 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچے احمد زاھی بنی شمسہ کو شہید کردیا۔

یہودی آبادی مخالف فلسطینی ریلی پراسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے علاقے میں جاری یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نہتے فلسطینی مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہری شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 45 سالہ ایک فلسطینی الشیخ عاطف یوسف حنایشہ شہید ہوگئے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں‌جھڑپیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بدھ کے روز دو الگ الگ مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن: یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں خالی گئی 'حومش' نامی یہودی کالونی کےقریب یہودی آباد کاروں کےایک گروپ نے فلسطینیوں پرحملہ کردیا۔ اس موقعے پر فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں پر جوابی سنگ باری کی۔

یہودی آباد کاروں کے حملوں میں تین فلسطینی زخمی، دوسرا حملہ ناکام

کل جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے حملے میں کم سے کم تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ غرب اردن ہی میں فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔

نابلس: اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہریوں کو گھروں کی تعمیر سے روک دیا

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے قصبے سارہ میں سات فلسطینی گھروں میں جاری کام رکوانے کے لئے حکم نامے شہریوں کو تھما دئیے ہیں۔

یہودی شرپسندوں کی نابلس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری

یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے کل سوموار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں‌حوارہ کے مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔