جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس

فلسطینی پولیس کی تازہ دہشت گردی، ایک اور شہری تشدد کرکے قتل کرڈالا

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام نام نہاد سیکیورٹی اداروں نے ایک اور فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد تشدد کرتے ہوئے موت کی نیند سلا دیا ہے۔

عباس ملیشیا کے نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے، تشدد، توڑپھوڑ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے عوام جہاں ایک طرف غاصب صہیونی فورسز کے مظالم کا شکار ہیں تو دوسری جانب ان کی حفاظت کے لیے قائم کردہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بھی ان کا جینا محال کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز بھی نابلس شہر میں نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر سیکڑوں فلسطینی پولیس اہلکاروں نے دھاوے بولے اور گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر افراد کو زد و کوب کیا گیا۔

جنازے کے جلوس پرعباس ملیشیا کا حملہ، نابلس میں کرفیو، نظام زندگی مفلوج

ہفتے کی شام فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک مقامی فلسطینی شہری کی نماز جنازہ کے جلوس پرعباس ملیشیا نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے نابلس شہر میں رات گئے کرفیو لگا دیا جس کے نتیجے میں شہر میں آج دن کو بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج رہا ہے۔

غرب اردن: مسلح تصادم میں عباس ملیشیا کے دو اہلکار ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی شام مسلح افراد کے ساتھ ہونے والے تصادم کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں آج منگل کے روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بےحرمتی کی۔ ۔ یہودیوں کے دھاوے کے موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی شہری بھی وہاں موجود تھے۔ فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کی نابلس میں تلاشی وگرفتاری مہم

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز علی الصباح نابلس کے جنوبی علاقے کفر قلیل میں مختلف مقامات پر چھاپا مار مہم چلائی اور گھروں کی تلاشی لی۔

اسرائیلی فوج کی نابلس میں تین بچوں کی حراست، الخلیل میں جھڑپیں

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے حوارہ قصبے سے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا جبکہ الخلیل کے سعیر ٹائون میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہودی آباد کاروں پر سنگ باری، اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے پر کرفیو

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر گذشتہ روز یہودی آباد کاروں پر فلسطینیوں کی سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کے بعد قابض فوج نے قصبے میں کرفیو لگا دیا۔

نابلس کے معذور روزہ دار صحت مندوں سے زیادہ متحرک!

ماہ صیام آتے ہی ہرطرف بھکاریوں کی بھرمار ہوتی ہے اور معذوری کی آڑ میں ہرشخص کمانے کے لیے اپنے گھرسے نکل کھڑا ہوتا ہے۔ مگر فلسطین کے شہر نابلس میں پانچ معذور نوجوانوں نے اپنی معذوری کے علی الرغم خود کو تندرست اور توانا لوگوں سے زیادہ متحرک ثابت کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔