جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

صہیونی فورسز کا وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن، بچوں سمیت 34 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم 34 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سابق اسیران اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن10 فلسطینی شہری گرفتار

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیر سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے نابلس کی القدس شاہراہ بلاک کر دی

شمال غرب اردن کے شہر نابلس کے بلاطہ کیمپ کے پاس سے گزرنے والی القدس شاہراہ کو سوموار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بند کر دیا۔ یہ افراد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں اپنے بعض مبینہ اشتہاری ساتھیوں کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے۔ اشتہاری افراد کو گزشتہ روز اریحا سے حراست میں لیا گیا۔

غرب اردن: فلسطینی پولیس اور مسلح افراد میں تصادم، خاتون جاں بحق

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس کے پرانے شہر میں مسلح افراد اور فلسطینی پولیس کے درمیان آج بدھ کے روز ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مشکوک بم پھٹنے سے فلسطینی شہری شدید زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز ایک مشتبہ بم پھٹنے سے ایک فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگیا۔

نابلس کے تاریخی مقامات۔ تہذیب قدیم و جدید کے عینی شاہد!

سرزمین فلسطین کرہ ارض کے ان ارفع واعلیٰ مقامات میں سے ایک ہے جو ہزاروں سال پرانی انسانی اور اسلامی تہذیب وتمدن کی امین سمجھی جاتی ہے۔ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ و مقام اسریٰ و معراج نے اس سرزمین کو جواوج ثریا بخشا اس نے اس خاک و بہشت بریں کا حصہ بنا دیا۔

جنگی مشقوں کی آڑ میں نابلس شہر پر صہیونی فوج کے دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صہیونی فوج نے جنگی مشقوں کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطینی قصبوں اور پناہ گزین کیمپوں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے۔ گذشتہ روز جنگی مشقوں کی آڑ میں نابلس میں قائم دو پناہ گزین کیمپوں بلاطہ اور معسکر پر اسرائیلی فوجیوں نے دھاوے بولے، شہریوں کو گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تلاشی کے بہانے قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اورلوٹ مار بھی کی گئی۔

جاسوسی کا نیا صہیونی حربہ، فلسطینی شاہراہ پر اسرائیلی فوج کے کیمرے نصب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کی ایک مرکزی شاہراہ پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے جگہ جگہ خفیہ کیمرے نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔

صہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی وسیع رقبے پرمحیط اراضی غصب کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔