نابلس میں آبادکاری منصوبوں کے لئے 6 کروڑ شیکل مختص
اتوار-3-ستمبر-2017
اسرائیلی حکومت نے اتوار کے روز ہونے والی ہفتہ وار میٹنگ میں نابلس کے جنوب میں عمیحائی یہودی بستی کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ شیکل [ایک ارب ساڑھے 75 کروڑ روپے] کا بجٹ مختص کردے گی۔
اتوار-3-ستمبر-2017
اسرائیلی حکومت نے اتوار کے روز ہونے والی ہفتہ وار میٹنگ میں نابلس کے جنوب میں عمیحائی یہودی بستی کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ شیکل [ایک ارب ساڑھے 75 کروڑ روپے] کا بجٹ مختص کردے گی۔
جمعرات-10-اگست-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے چاقو کے پے درپےوار کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔ مقامی فلسطینی شہریوں نے قتل کے اس مجرمانہ واقعے میں یہودی شرپسندوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
پیر-7-اگست-2017
ایک ہزار سے زاید یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مزار کی بے حرمتی کی۔ مزار پر دھاوے کے بعد فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
پیر-10-جولائی-2017
قابض اسرائیلی حکام نے نابلس شہر کے قصبے عقربہ کے نواح میں موجود فلسطینی زرعی زمین پر کام کرنے والے کاشت کاروں کو کام سے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
منگل-6-جون-2017
منگل کو علی الصباح دسیوں یہودی آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عورتا کے مقام پر موجود تاریخی مزارات اور مقدس مقامات میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے۔
بدھ-17-مئی-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 18 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
منگل-16-مئی-2017
اسرائیلی جیلوں میں مسلسل ایک ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسیران کی ماؤں اور دیگر فلسطینی شہریوں نے غرب اردن کی کئی سڑکیں بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
جمعرات-11-مئی-2017
قابض صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔ قابض فوج نے اردن سے واپس آنے والے ایک فلسطینی لیکچرار کو بھی حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
اتوار-7-مئی-2017
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصبے بیتا میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
ہفتہ-6-مئی-2017
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے عراق بورین قصبے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں علاقے کے رہائشی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔