شنبه 16/نوامبر/2024

نابلس

صہیونی فوج کی نابلس میں بلا جواز فائرنگ، دو فلسطنیی جوان زخمی

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کی شام مقبوضہ غرب اردن کے شمالی صوبہ نابلس کے مادما گاوں کے قریب پیش آیا۔

فلسطینی نوجوان کی گڑی کی ٹکر سےاسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے ایک اسرائیلی فوجی کو زخمی کردیا۔

نابلس: اسرائیلی فوج نے فلسطینی زرعی فارم پر بلڈوزر چلا دیئے

اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام فلسطینیوں کے ملکیتی ایک زرعی اور مویشی فارم پر بلڈوزر چلا دئے۔ یہ فارم غرب اردن میں نابلس شہر کے دوما قصبے میں واقع تھا جس سے متعلق قابض حکام کا دعوی تھا کہ اس میں مویشی رکھنے کی باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی تھی۔

مغربی کنارے میں چھاپے، گرفتاریوں اور جھڑپوں کی اطلاعات

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے علی الصباح مارے جانے والے چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کا محاصرہ سخت کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن کے شہر نابلس کا محاصرہ سخت کرتے ہوئے اہالیاں علاقہ پر پہلے سے عائد پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

فلسطینی کو گولی مار کر اسرائیلی فوجی کیسے خوشی سے جھوم اٹھا؟

انسانی اقدار سے بے نیاز درندہ صفت صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے واقعات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ آئے روز صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف درندگی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

یہودی شرپسندوں نے زیتون کے 100 قیمتی درخت کاٹ ڈالے

صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔

صہیونی جلادوں کا کم سن فلسطینی طلباء پر وحشیانہ تشدد

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام پر فلسطینی اسکول کے نہتے اور کم سن طلباء کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی کار ڈرائیور کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول فلسطینی نے ایک یہودی آباد کار کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی ماری گئی۔

فلسطینی طلباء کے مظاہرے پراسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی طلباء کی ریلی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔