جمعه 02/می/2025

نابلس

اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں زیتون کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروہ نے جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع بورین گاؤں میں فلسطینیوں کے زیر ملکیت زیتون کے درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔

اسرائیلی فوج نے مشرقی نابلس میں ایک عمارت مسمار کردی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے نواحی مقام فروش میں ایک عمارت مسمار کردی۔

اسرائیلی فوج کی نابلس میں فائرنگ کرنےوالے فلسطینی کی تلاش

اسرائیل کےعبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنےوالے ایک فلسطینی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابض صہیونی فوج نے نابلس میں کھدائی کا سامان ضبط کر لیا

قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کی دوپہر مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں بیت دجن قصبے میں فلسطینیوں کا کھدائی کا سامان ضبط کر لیا۔

نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروپ نے مغربی کنارے کے جنوب میں نابلس شہر میں مادمہ گاوں پر ہلہ بول دیا۔

نابلس: صہیونی آبادکاروں کے گھروں پر حملے کے بعد جھڑپیں شروع

مغربی کنارے کے شمال میں نابلس ضلعے کے بورین گاؤں میں صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

صہیونی جبر، مکان سے محروم فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت تمام افراد خانہ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا نابلس میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ، 134 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل العرمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کی ایک ریلی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 134 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

یہودی کالونیوں کو جوڑنےکے لیے سڑکوں کا جال بچھانے کا اسرائیلی منصوبہ

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی کالونیوں کو باہم ملانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کا ایک نیا منصوبہ جاری کیا ہے۔ اس منصوبے پر دو ہفتے قبل اس وقت عمل درآمد شروع کیا گیا جب قابض حکام نے سڑکوں کے نقشے کے مطابق زمین پر اس کی نشاندہی کی تھی۔

نابلس کو وادی اردن سے ملانے کے لیے اسرائیل نے سڑک کی کھدائی شروع کردی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کو وادی اردن سے ملانے اور یہودی کالونیوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے لیے فلسطینی سرزمین پر ایک نئی سڑک کی کھدائی شروع کی ہے۔