چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس واقعات

نابلس: قابض اسرائیلی فوج کی بربریت فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔آج جمعرات شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نابلس میں فلسطینی نے گاڑی اسرائیلی فوجیوں پرچڑھا دی، دو اہلکار زخمی

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں پیر کی شام کو گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

نابلس اور الخلیل یہودی میں آباد کاروں کے حملوں سے متعدد فلسطینی زخمی

یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور تشدد کے نیتجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

نابلس میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگا دی

کل جمعرات کو شرپسند یہودی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب مشرق میں قصبہ قصرہ میں زرعی زمینوں کو آگ لگا دی۔

القدس میں مکان مسمار، نابلس میں گاڑی اور مشینری ضبط کرلی

کل بدھ کے روز اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں وادی قدوم محلے میں تجارتی سہولیات اور رہائشی مقاصد کے لیے تیار کردہ ایک ٹین کے عارضی مکان کو مسمار کر دیا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپردخاک، نابلس میں سوگ

کل سوموار کے روز نابلس گورنری کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو سپردخاک کردیا گیا۔ دوسری طرف شہر میں اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف شدید غم وغصہ اور سوگ کا سماں ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اراضی پربلڈوزر چڑھا دیے،14 دونم غصب

کل اتوارکو اسرائیلی قابض افواج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ القبلیہ قصبے میں زرعی اراضی کو بلڈوز کر دیا اور نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبوں تل، جیت ور فراعتا میں شہریوں کی تقریباً 14.5 دونم اراضی کو ضبط کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تین بچوں کی ماں کو گولی مار کر شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے تازہ ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والی خاتون کی شناخت ایمان زیادہ احمد عودہ کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر چھبیس سال ہے اور ان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید تین فلسطینی شہید

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح دو فلسطینی نوجوانوں کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گولی مار کر فنا کے گھاٹ اتار دیا۔

نابلس کے علاقے حوارہ میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 33 فلسطینی زخمی

جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس کے قصبے حوارہ میں شہیدہ ایمان عودہ کی نماز جنازہ کے بعد صیہونی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 33 شہری زخمی ہوگئے۔