جمعه 15/نوامبر/2024

میدان عرفات

لاکھوں مسلمان رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع، فلسطینی محروم

آج ہفتے کو لاکھوں مسلمانوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا مگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے ہزاروں مسلمان فریضہ حج کی ادائی سے محروم رہے ہیں۔

حجاج کرام رات مزدلفہ میں رات گذار کر واپس منی میں رمی کے لیے روانہ

سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکن رمی ادا کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ عازمین گذشتہ شام میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

رکن اعظم کی ادائی کے لیے حجاج کرام میدان عرفات میں جمع

آج ہفتے کو علی الصباح نو ذی الحج کو 21 لاکھ فرزندان توحید رکن اعظم کی ادائی کے لیے میدان عرفا ت میں جمع ہو رہے ہیں۔

رکن اعظم کی ادائی کے لیے حجاج کرام کا میدان عرفات میں اجتماع

مکہ معظمہ میں سنہ 1437ھ کے فریضہ حج کے مناسک کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کل منیٰ میں یوم ترویہ کے بعد لاکھوں حجاج کرام آج سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے میدان عرفات میں جمع ہو رہےہیں۔