جمعه 15/نوامبر/2024

میانمار

مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے برما کواسرائیلی اسلحہ کی سپلائی جاری

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےا نکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے لیے جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کررہی ہے۔

برما کی فوج روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہے:امریکا

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو برما [میانمار] میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا نسل کے مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام میں برما کی فوج قصور وار ہے۔

برما کی فوج نے مسلمانوں کے 62 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ میانمار کی فوج نے مغربی صوبہ اراکان میں روہنگیا مسلمانوں کے 62 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیے جن میں کم سے کم 900 گھروں کو نذرآتش کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کا میانمار سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے برما کی فوج کے اور بدھ ملیشیا کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں سے غیرانسانی سلوک فوری طور پربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمار کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لےغزہ میں مظاہرے

برما میں ریاستی دہشت گردی کے شکار مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی بازگشت اسرائیلی کنیسٹ میں!

اسرائیلی پارلیمنٹ میں شامل مقبوضہ عرب شہروں کے نمائندہ اتحاد ’عرب الائنس‘ نے میمانمار کی حکومت اور جرائم پیشہ مافیا کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب ارکان کنیسٹ نے عالمی برادری سے نہتے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرانے اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمر: روہنگیا کے علاقوں میں 2600 سے زیادہ مکانات نذر آتش

میانمر کے شمال مغرب میں روہنگیا مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں 2600 سے زیادہ مکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر ‘او آئی سی’ کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے روہنگیا کی مسلمان اقلیت پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کی شدید مذمت کرتے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دے۔

میانمار میں مسلمانوں پر مظالم جاری، مسجد اور دینی درسگاہ بند

میانمار میں مسلمان اقلیت کے خلاف وہاں کی بدھ اکثریت اور حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقے یونگون میں واقع مسلمانوں کی ایک جامع مسجد اور اس سے ملحقہ دینی مدرسے کو بند کردیا گیا ہے۔