جمعه 15/نوامبر/2024

میانمار

میانمار: فوج نے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 وزراءنائب وزراء کو چلتا کیا!

میانمار کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو چلتا کرنے کے بعد اقتدار سنبھال لیا ہے اوران کے 24 وزراء اور نائب وزراء کو برطرف کردیا ہے۔فوج نے ان کی جگہ 11 نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم، سوچی کی کینیڈین شہریت ختم

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکامی کے بعد کینیڈا کے اراکانِ پارلیمان نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مسلمانوں کی لاشوں پراسرائیل اور میانمارمیں مہلک ہتھیاروں کے معاہدے

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کی مجرمانہ نسل کشی کے الزامات اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے ہاتھوں قتل عام کے الزامات کے باوجود میانمار اور اسرائیل کے درمیان ’ڈرٹی ویپنز‘ [انتہائی مہلک] ہتھیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ ہوا ہے۔

مسلمانوں پر مظالم، ’یو این‘ کا برما کی فوج کو سزا دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے پیر کے روز بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میانمار کی فوج کے سربراہ اور اُن پانچ عسکری قائدین کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے جن پر مسلم روہینگا کمیونٹی کے خلاف اجتماعی نسل کشی کے جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم وتشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے: یو این

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ برما کی ریاست اراکان میں مسلمان آبادی کے خلاف نسل پرستانہ مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور روہنگیا کے مسلمانوں کے خلاف وہاں کی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے مظالم بند نہیں کیے جاسکے ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کا ’یو این‘ کی حفاظت کے بغیر برما نہ جانے کا اعلان

بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد کیے گئے میانمار کے روہنگیا نسل کے مسلمانوں نے اقوام متحدہ کی حفاظت کے بغیر برما نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کے حل میں طویل وقت لگے گا:یو این

اقوام متحدہ نے باور کرایا ہے کہ برما کی روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے بحران کے حل اوران کی بحالی میں طویل عرصہ درکار ہوگا۔

میانمار نے پہلی بار اسرائیل میں ملٹری اتاشی مقررکردیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے مصدقہ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میانمار کی حکومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسرائیل میں پہلی بار ملٹری اتاشی بھی مقرر کیاہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے کشت وخون میں’فیس بک‘ بھی ملوث!

اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ میانمار میں فیس بک کے استعمال نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں ’بڑا کردار‘ ادا کیا ہے۔

روہنگیا نسل کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے: یو این

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برما میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کو مسلمان ہونے کی پاداش میں ریاستی جرائم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔