شنبه 16/نوامبر/2024

مہدی عاکف

فلسطینی علماء کا سابق مرشد عام مہدی عاکف کو شاندار خراج عقیدت

فلسطینی علماء، مذہبی شخصیات اور سیاسی رہ نماؤں نے اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی دینی اور ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہدی عاکف حق اور سچ پر ثابت قدمی سے چلنے اور صبر و استقلال کا پہاڑ تھے۔ ان کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ مہدی عاکف جمعہ کے روز 89 سال کی عمر میں مصر میں دوران حراست انتقال کرگئے تھے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مہدی عاکف کی موت سے عالم اسلام ایک مخلص دینی شخصیت سے محروم ہوگیا۔مہدی عاکف نہ صرف اخوان المسملون کے کارکنان اور رہ نماؤں کے لیے عملی نمونہ تھے بلکہ وہ پوری مسلم امہ اور آنے والی نسلوں کے لیے صبر واستقلال اور سچائی پر قائم رہنے کا نمونہ ثابت ہوں گے۔ فلسطین بالخصوص القدس، الاقصیٰ اور فلسطینی قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کا ادراک کرتے ہیں کہ عالم اسلام اس وقت گھمبیر بحرانوں سے گذر رہا ہے۔ ایک آندھی اور طوفان ہے جس نے عالم اسلام کو گھیر

مہدی عاکف کی جیل میں حالت تشویشناک، رہائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مصرکی جیل میں قید اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام ڈاکٹر مہدی عاکف پیرانہ سالہ اور طویل علالت کے باعث سخت علیل ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب اسیر رہ نما کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مہدی عاکف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں مسلسل زیرحراست رکھنے کی حکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔