جمعه 15/نوامبر/2024

مہاتیر محمد

اسرائیل مُجرم ریاست، اس کے باشندوں کا استقبال نہیں‌ ہو گا: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور اس کے صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مہاتیر محمد نے اسرائیلی کھلاڑیوں پر پابندی لگا کر دل جیت لیے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مہاتیر محمد کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ہونے والی چیمپئین شپ میں داخلے سے روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسرائیلی کھلاڑیوں کوسوئمنگ مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں: مہاتیر محمد

ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگوایریا رہے گا اور 29 جولائی سے ہونےوالی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

کسی ملک کو بیت المقدس اسرائیل کو دینے کا کوئی حق نہیں: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے آسٹریلیا اور امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے.

آسٹریلیا اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے سے باز رہے: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

سابق وزیراعظم نجیب رزاق کا جلد ٹرائل شروع ہوگا:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ عن قریب سابق وزیراعظم جیب عبدالرزاق کا ٹرائل شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کرپشن کےالزامات کےشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ عن قریب ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

مہاتیر محمد نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

ملائیشیا میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم مہا تیر محمد ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ملک کے فرمانروا محمد پنجم نے ان سے حلف لیا۔