جمعه 15/نوامبر/2024

مہاتیر محمد

طوفان الاقصیٰ نے اسرائیلی بیانیہ مسخ کرڈالا:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہےکہ سات اکتوبر 2023ء کو طوفان الاقصیٰ آپریشن دُنیا میں اسرائیلی بیانیے کے خاتمے کا باعث بنا، اور اس نے قوم کی بیداری کو بھی تازہ کیا۔

سفارتی حل نہ نکلا تو اسرائیل کو فوجی طاقت سے روکنا ہوگا: مخریز مہاتیر

ملائیشیا کی پیجوانگ پارٹی کے رہنما مخریز مہاتیر محمد نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ "اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ میں بین الاقوامی قوانین اور عالمی رائے عامہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔"

مہاتیر محمد کا ہنیہ کوفون، فلسطینی تحریک آزادی کی مکمل حمایت

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ملائیشیا:انتخابات کے ابتدائی نتائج میں انور ابراہیم کے اتحاد کی برتری

ملائیشیا میں ہفتے کے روز ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں انور ابراہیم کی قیادت میں حزب اختلاف کی "امید کے اتحاد" کی برتری ظاہر ہوئی ہے، جب کہ سابق وزیر اعظم 97 سالہ مہاتیر محمد 53 سال میں اپنی پہلی شکست میں پارلیمانی نشست کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ .

ملائیشیا فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا: مہاتیر محمد

ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت اور غزہ میں بربریت پر ان کا ملک فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔

امارات کی حماقت مسلم دنیا کو باہم دست وگریباں کر دے گی: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے تاریخ کی خطرناک حماقت کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مسلم دنیا ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریباں ہوجائے گی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

ملائیشیا کے 94 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا استعفی ملائیشیا کے بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔

‘صدی کی ڈیل’ امریکی منصوبہ سراسر غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے:مہاتیر

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل سراسر غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ اس پلان میں لاکھوں فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا گیا۔ امریکا کے منصوبے کے نتیجے میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی کے جرائم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا وقت آگیا ہے: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی فوج داری عدالت'آئی سی سی' کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

عرب ممالک کی طرف سے قطر کے محاصرے کو مستردکرتے ہیں: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ منی اسلامی کانفرنس کے اختتام پر ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے خلیجی ریاست قطر کے معاشی، سیاسی اور سفارتی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں۔