
‘غیرمجاز تعمیرات’ فلسطینیوںکی املاک مسماری کا مکروہ اسرائیلی ہتھکنڈہ!
منگل-16-جولائی-2019
فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کی نسل پرستی کے ان گنت دیگر مظاہر میں ایک خوفناک حربہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گذرتا جس میں فلسطین میں کہیں نا کہیں غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا کوئی مکان یا کوئی دوسری عمارت'غیرمجاز تعمیر' قرار دے مسمار نہ کی جائے۔ یہ ظالمانہ سلسلہ قیام اسرائیل سے جاری ہے مگر اس میں غیرمعمولی اضافہ سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد دیکھا گیا۔