چهارشنبه 30/آوریل/2025

مکانات مسمار

فلسطینیوں کی مکانات مسماری، یورپی یونین اسرائیل کےخلاف ہرجانے کا نوٹس

فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں یورپی یونین کے مالی تعاون سے تیار کیے گئےفلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کےخلاف یورپی یونین نے سخت احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک ایسے 168 مکانات مسمار کیے گئے ہیں جو یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی مکانات مسمار کر دیے

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تازہ انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے دو مکانات مسمار کر دیے۔ مکانات مسماری کے بعد گھروں کے مکین جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

فلسطینی اراضی پر غاصبابہ قبضے کی صہیونی کارروائیوں میں 439% اضافہ

فلسطین میں سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ میں فلسطینی اراضی پرغاصب صہیونیوں کی ناجائز تسلط کی کارروائیوں کے لرزہ خیز اعدادو شمار کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی کارروائیوں میں 439 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا ہزاروں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینی شہریوں کے ہزاروں مکانات کی مسماری کی منظوری دی ہے، جس پر مقامی عرب آبادی میں سخت تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں فلسطینیوں کے مزید مکانات مسمار کر دیے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سوسیہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے مزید کئی مکانات اور املاک مسمار کردی ہیں۔

زندہ جلائے گئے فلسطینی بچے کے قاتلوں کے گھر مسمار نہیں کریں گے:اسرائیل

اسرائیلی فوج نے دو سال قبل بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے کو ہولناک تشدد اور آگ لگا کر زندہ جلائے جانے کے سنگین جرم میں ملوث یہودی دہشت گردوں کے مکانات گرائے جانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں کسی فلسطینی کو یہودیوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔

وادی اردن میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے تازہ اسرائیلی نوٹس جاری

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل علاقے وادی اردن میں فلسطینی شہریوں کے مزید مکانات کی مسماری کے تازہ نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دو زیر تعمیرمکانات کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی فوج کی کارروائی، فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار

فلسطین کے مقبوضہ علاقے یافا میں اسرائیلی پولیس نےفلسطینی شہریوں کے تین مکانات غیرقانونی قرار دے کر زمین بوس کردیے، جس کے نتیجے میں ان گھروں میں رہنے والے درجنوں بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔