چهارشنبه 30/آوریل/2025

مکانات مسماری

اسرائیلی حکام نے القدس میں فلسطینیوں کے متعدد مکان مسمار کر ڈالے

قابض صہیونی پولیس اور بیت المقدس کی نام نہاد بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات غیرقانونی قرار دے کرمسمار کرڈالے۔

اندرون فلسطین مکانات مسماری میں تیزی لانے کا اسرائیلی قانون منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے ایک نیا مسودہ قانون منظور کیا ہے جس میں حکومت پر اندرون فلسطین شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری میں تیزی لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مکانات مسماری میں تیزی لانے کے لیے اسرائیل کی قانون سازی

صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے مکانات اور املاک کی مسماری کی سازشیں جاری ہیں۔ اس ضمن میں صہیونی ریاست مکانات مسماری میں تیزی لانے کے لیے قانون سازی کا سہارا لے رہی ہے۔

اسرائیل نے وادی اردن میں 16 فلسطینی مکان گرانے کے نوٹس جاری کر دیئے

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کے سولہ گھروں سمیت متعدد شیڈ کی تعمیر رکوا دی ہے۔

اسرائیلی عدالت کا غرب اردن میں یہودیوں کے 17 مکانات مسمار کرنے کا حکم

اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک تازہ فیصلے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں یہودی آبادکاروں کے 17 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

لبنانی پولیس چلی اسرائیل کی چال

لبنانی پولیس کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دسیوں فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔

مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف 10 ہزار فلسطینیوں کا مارچ

فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

دس روز میں فلسطین میں مکانات مسماری کے 26 اسرائیلی نوٹسز

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے سیکٹرC میں صہیونی انتظامیہ کی جانب سے رواں سال کے پہلے 10 روز میں سلفیت میں فلسطینی مکانات مسماری اور تعمیرات روکنے کے 26 نوٹسز جاری کیے گئے۔ ان میں سے بیشتر نوٹس غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں جاری کیے گئے ہیں۔

صہیونی فوج نے اندرون فلسطین عرب شہریوں کے 9 مکانات مسمار کرڈالے

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر طیبہ میں قلنسوۃ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے 9 مکانات مسمار کردیے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے مکانات مسماری کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

مشرقی بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پانچ مکان مسمار کردیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ’الخؒان الاحمر‘ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے پانچ مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔