جمعه 15/نوامبر/2024

مکانات مسماری

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے نئے ریکارڈ قائم

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے بتایا ہے کہ سال 2019ء کے دوران اسرائیلی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے۔

بیت المقدس:فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جبل المکبر کےمقام پر مقامی فلسطینی ماھر نصار کو زبردستی اس کا مکان مسمار کرنے پرمجبور کردیا۔

مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 200 مکانات مسمار

قابض صہیونی فوج کی طرف سے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ سال 2019ء میں اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 200 مکانات مسمار کیے۔

سال 2019ء کے دوران اسرائیل نے 617 فلسطینی مکانات مسمار یا غضب کیے

فلسطینی اراضی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 617 مکانات مسمار یا غصب کیے۔

رواں سال بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کی مجرمانہ پالیسی اور نسل پرستی کے مکروہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں اسرائیلی ریاست نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے سلوان میں فلسطینی کے گھر کو مسمار کر دیا

اسرائیلی بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے میں فلسطینی شہری کے مکان کو مسمار کر دیا۔

اسرائیل فلسطین میں چھ مکانات مسمار کرے گا

قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں کوبر گاوں میں فلسطینی شہریوں کو چھ مکانات مسماری کے حکم نامے تھما دئیے۔

شمالی فلسطین میں فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار،10 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے سنہ 1948ء کے شہر شفا عمرو میں چوبیس گھنٹوں میں فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار کردیے۔ مکانات مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون میں 10 فلسطینی حراست میں لے لیے۔

القدس میں فلسطینیوں کی مکانات مسماری عروج پر، عالمی برادری نوٹس لے

انسانی حقوق کی دو عالمی تنظیموں نے قابض صیہونی ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا معاملہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی 24 املاک مسمار کر دیں

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے علاقوں غرب اردن میں دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی 24 املاک مسمار کردیں۔