جمعه 15/نوامبر/2024

مکانات مسماری مہم

فلسطینی شہری کو اپنا گھر خود گرانے کا نوٹس دے دیا

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک اور فلسطینی شہری کو اپنا گھر خود مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ فلسطینی شہری محمد عواد کو نوٹس میں پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا گھر گرا دے گا۔

قابض اسرائیلی حکام نے جزیرہ النقب 3 مکانات مسمار کردیے

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے جزیرہ النقب کے غیرتسلیم شدہ قصبے تل عراد میں ابو عیاش خاندان کے تین مکانات مسمار کر دیئے۔

اسرائیل کا فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسماری کا فیصلہ

کل اتوارکو اسرائیلی قابض حکام نے بیت المقدس، الخلیل اور رام اللہ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے فیصلوں، مسماری کے نوٹیفکیشن، رہائشی عمارتوں، گھروں اور سہولیات پر تعمیرات اور کام روکنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کا ریاستی جبر، فلسطینی خاندان اپنا مکان مسمار کرنے پرمجبور

صیہونی قابض حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقے جزیرہ نما النقب کے شہر راہط سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو اس کا گھر اپنے ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے جبر کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔

یہودی آباد کاری سے تاریخی مقام مسافریطا خطرے سے دوچار

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطا ولیج کونسل نے ایک خطرناک صورتحال سے خبردار کیا ہے جس سے المصفر اراضی کے دسیوں ہزار دونم کے اسرائیلی قبضے میں جانے کا خطرہ لاحق ہے۔ قابض حکام فلسطینیوں سے ان کی قیمتی اراضی غصب کرنے اورفلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام نے دو مکانات اور ایک نرسری مسمار کرد

کل پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے مشرق میں جبل جوہر کے قریب خلہ العیدہ میں فلسطینیوں کے دو مکانات مسمار کر دیئے۔

مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی تکالیف بڑھ گئی ہیں:یورپی یونین

یوروپی یونین نےکہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی انہدامی کارروائیوں اور مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے "اسرائیل" سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی افواج کے ذریعہ کی جانے والی تمام انہدام اور انخلاء کی کارروائیوں کو روکیں۔

بیت المقدس:تین فلسطینی گرفتار، بیت لحم میں مکان کی تعمیر روکنے کا حکم

ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں 3 شہریوں کو گرفتار کر لیا جب کہ جنوبی بیت لحم میں ایک مکان کی تعمیر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سنہ 48 کےفلسطینیوں میں سے 130000 کومکانات مسمار کا خطرہ

ایک غیر مسبوق سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنہ1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئےفلسطینی علاقوں میں بسنے والے ایک لاکھ تیس ہزار فلسطینیوں کو مکانات مسماری کا خطرہ لاحق ہے۔

نابلس میں تنصیبات مسماری کےنوٹس، رام اللہ سڑک کی تعمیر روکنے کا حکم

کل بدھ کو قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے دوما میں متعدد زرعی اور رہائشی تنصیبات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے اور دعویٰ کیا کہ یہ تنصیبات فلسطینیوں نے اسرائیلی حکومت کی اجازت ک بغیر تعمیر کی ہیں۔ دوسری طرف قابض اسرائیلی حکام نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شروع کی گئی سڑک کی تعمیر روکنے کا حکم دیا ہے۔