
بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 100 مکانات مسماری کےخطرے میں
جمعہ-13-دسمبر-2019
قابض صہیونی فوج اور اسرائیل کی نام نہاد القدس بلدیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد میں جمعرات کے روز القدس شہر کی کئی کالونیوں پر چھاپے مارے۔ ان کے پاس فلسطینی کالونیوں اور گھروں کے نقشے بھی تھے اور انہوں نے سلوان، البستان، عین، عین اللوزہ، وادی حلوہ، وادی یاصول، الثوری کالونی اور وادی الربابہ پر چھاپے مارے اور فلسطینیوں کے گھروں کی نشاندہی کی گئی۔