
اسرائیل نے فلسطینیوں کے 11 مکانات مسمار کردیے، درجنوں بے گھر
جمعرات-15-جولائی-2021
کل بدھ کے روز اسرائیلی غاصبانہ کارروائیوں کے دورام رام اللہ (وسطی مقبوضہ مغربی کنارے) کے شمال مشرق میں "المغیر" گاؤں کے قریب فلسطینی شہریوں کے "القوبون" میں موجود 11 مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔