
’مئی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے 3300 مکانات کو نقصان پہنچا‘
پیر-5-جون-2023
غزہ میں وزارت تعمیرات کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 3300 مکانات تباہ ہوئے، جن میں سے 120 مکمل طور پر تباہ، 120 جزوی طور پر تباہ ہوئے مگر وہ رہائش کے لیے موزوں نہیں۔ باقی مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔