
نومبر میں 3600 عراقی اور الپیشمرگہ فوجی ہلاک ہوئے
ہفتہ-3-دسمبر-2016
عراق میںاقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ نومبر عراقی فوج اور صوبہ کردستان کی الپشمرگہ فورسز کے لیے ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ نومبر کے دوران عراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں بالخصوص شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 3600 عراقی فوجی اور کرد فوج کے اہلکار ہلاک ہوئے۔