جمعه 15/نوامبر/2024

موسیٰ ابو مرزوق

حماس رہ نما کی لبنان کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنانی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹر جنرل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

غزہ بحران، تحریک فتح سے جواب کا انتظار ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کےعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کےساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ حماس اور تحریک فتح کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حماس کی قیادت نے فتح کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالوں کے جواب دے دیے ہیں مگر فتح کی طرف سے حماس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے۔ حماس کوان سوالوں کےجوابات کا انتظار ہے۔

غزہ پر معاشی پابندیوں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے الزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس امریکی ڈکٹیشن پر غزہ پر معاشی بحران مسلط کررہے ہیں۔

قومی مفاہمت کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت نہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ تحریک فتح کے ساتھ قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دوبارہ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب صرف پہلے سے طے شدہ مفاہمتی نکات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سلامتی کویقینی بنانےمیں مدددیں گے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ لبنان میں رہائش پذیر فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں لبنانی حکومت کی ہرممکن مدد دیں گے۔

امریکی۔ صہیونی مداخلت قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے:ابو مرزوق

روسی حکومت کی میزبانی میں کل اتوار کے روز فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘، تحریک فتح اور اسلامی جہاد کے نمدئندوں کئے درمیان قومی مفاہمت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس مصرکی سلامتی کی خواہاں ہے:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصرکی قومی سلامتی کی خواہاں ہے اور جزیرہ سینا میں جلد قیام امن چاہتی ہے۔

مفاہمتی رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پولٹ بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں قومی مفاہمت کے لئے کوئی رابطے نہیں ہوئے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کی جماعتی ذمہ داریاں تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس غزہ کی پٹی میں جماعت کے قاید اسماعیل ھنیہ کو بیرون ملک ذمہ داریاں سونپنا چاہتی ہے اور انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

’بندرگاہ،ہوائی اڈہ، غزہ کو غرب اردن سے جدا کرنے کا سبب نہیں بنے گا‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ اور ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کا مطالبہ صرف ان کی جماعت کا نہیں بلکہ یہ فلسطینی قوم اور تمام نمائندہ فلسطینی قوتوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے قیام کے معاملے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنےدیا جائے گا۔