
فلسطینی عالم دین کی قابل رشک موت،کلمہ طیبہ پڑھا اور جان دے دی
اتوار-12-جنوری-2020
ہرمسلمان کی یہ دلی تمنا ہوتی ہے کہ مرتے وقت وہ ایمان کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہو اور اس کی زبان پر آخری الفاظ ' لا الہ اللہ' ہو۔ ایسے مناظر اگرچہ خال خال ہی دیکھنے کو ملتےہیں۔ حال ہی میں کویت میں ایک فلسطینی عالم دین شادی کی ایک تقریب کے دوران اصلاحی اور دینی امور پر گفتگو کرتے ہوئے چانک اللہ کو پیارے ہوگئے۔ آخری وقت میں ان کی زبان پر بھی 'لا الہ اللہ' تھا۔