شنبه 16/نوامبر/2024

موبائل فون

موبائل فون کی چارجنگ کیبل بدلنے کی انوکھی تجویز

فون اور دیگر الیکٹرانک آلات بنانے والی کمپنی ایپل کو ممکنہ طور پر اپنے مخصوص لائٹننگ کنیکٹر کیبل کے بجائے عمومی چارجنگ کنیکٹر اپنانا پڑ سکتا ہے۔اس کیبل کو کئی ایپل ڈیوائسز مثلاً آئی فون کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مگر یورپی پارلیمان کے ارکان نے پیر کو یورپی کمیشن پر زور دیا کہ وہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایک ہی چارجنگ کیبل اپنانے پر مجبور کریں۔چارجنگ کیبل کی دو دیگر اقسام یو ایس بی ٹائپ سی اور مائیکرو یو ایس بی اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر استعمال کی جاتی ہیں اور ایپل نے آئی پیڈ 2019 میں پہلے ہی لائٹننگ کیبل کا استعمال ترک کر دیا ہے۔یورپی ریگولیٹرز اس معاملے پر ووٹنگ کریں گے مگر اس کی ابھی تک تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ایپل کا کہنا ہے کہ مجوزہ ضوابط جدت کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے اور صارفین کی مشکلات میں اضافہ کریں گے۔اگر ریگولیٹر مجوزہ ضوابط کا نفاذ کر دے تو یورپ میں فروخت ہونے والی ایپل ڈیوائسز کو چارجنگ کا نیا طریقہ اپنانا پڑے گا۔ممکنہ طور پر کمپنی یو ایس بی ٹائپ سی اپنائے گی کیونکہ کمپنی اپنے 2019 آئی پیڈ پرو میں لائٹننگ کیبل کو ترک کر کے یہی ٹیکنالوجی اپنا چکی

اسرائیلی موبائل فون صارفین کی جاسوسی کا آلہ

اسرائیل میں موبائل فون کی سہولیات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ’بیلیفون‘ نے موبائل کمیونی کیشن کی بین الاقوامی فرم ’ٹیلیفونیکا‘ کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ٹیلیفونیکا اسرائیلی موبائل کمپنی کو ’جدید ترین ڈیٹا اینالائزنگ سافٹ ویئر‘ فروخت کرے گی جس سے اسرائیلی موبائل سیٹ تیارکرنے والی کمپنی ’بیلیفون‘ اپنے سیٹوں میں انسٹال کرکے ان کی مدد سے صارفین کے بارے میں جدید ترین معلومات کے حصول کی راہ ہموار کرے گی۔ اس طرح اسرائیل کی موبائل سیٹ تیار کرنے والی یہ کمپنی صارفین کی جاسوسی کرسکے گی۔

موبائل فون راستہ بھٹکانے کا موجب بن سکتا ہے!

راستہ چلتے ہوئے بالخصوص گاڑی چلانے والے افراد کو موبائل فون کے استعمال سے اجتناب برتنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے افراد کو بھی خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ راہ چلتے ہوئے موبائل فون پر پیغامات لکھنے یا موصولہ پیغامات پڑھنے سے گریز کریں ورنہ وہ چلتے چلتے اپنا راستہ بھٹک سکتے ہیں۔

قیدیوں کو فون فراہم کرنےکا کیس، اسرائیلی عدالت سے فلسطینی پر فرد جرم

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی شہر بئر سبع میں قائم اسرائیل کی مرکزی عدالت نے صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے کیس میں ایک فلسطینی شہری پر فرد جرم عاید کی ہے۔

کیا ’مائیکرو ویو‘ اور موبائل کی شعاعیں خطرناک ہیں؟

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ موبائل فون اور گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء گرم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ’مائیکرو ویو اون‘ سے خارج ہونے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے مضر ہیں اور ان سے کینسر جیسے خطرناک امراض جنم لے سکتے ہیں۔

اسرائیل کا جیلوں میں موبائل فون جیمر لگانے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو موبائل کے استعمال سے روکنے کے لیے جیلوں میں جیمر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کروڑوں شیکل کی مالیت سے جدید جیمر خریدے جا رہے ہیں۔