
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ
اتوار-18-ستمبر-2022
اسرائیلی ضلعی کمیٹی برائے منصوبہ بندی و تعمیرات نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں پہلے سے تعمیر کردہ یہودی بستی کے بسغات زئیف سے متصل قومی پارک کی تعمیر کرے گی۔ پارک کی تعمیر کے لیے مقبوضہ یروشلم کے شمال مشرق میں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔