
سات سو سال پرانا مکان فلسطینی ثقافت کا امین
پیر-6-فروری-2017
اگرآپ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں داخل ہوں تو تاریخی مقامات، تہذیب رفتہ کے آثار اور گذرے زمانوں کی ثقافتوں کی باقیات قدم قدم پرآپ کا استقبال کریں گی۔ انہی تاریخ اور تہذیبی مقامات میں ایک ایسا گھر بھی ہے جو ہے تو صدیوں پرانا مگر وہ آج بھی اپنی جگہ پرنہ صرف قائم دائم ہے بلکہ گذرے زمانے کی تہذیب کا زندہ مرکز ہے۔ اس گھر کی سیر کرنے والے یقینی طور پراسے کوئی رہائشی مکان نہیں بلکہ وہ اسے ایک عجائب گھر پائیں گے۔