چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملین مارچ

غزہ: اسرائیلی بربریت کےخلاف پورا کراچی امڈ آیا،لاکھوں افراد کا احتجاج

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔

اردن میں فلسطینی مزاحمت اور جنین کی فتح کی حمایت میں ملین مارچ

ہزاروں اردنی باشندوں نے کل جمعہ کی سہ پہر الحسینی مسجد کے سامنے اسلامی تحریک کی دعوت پر ایک عوامی مارچ میں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت، فلسطینی مزاحمت کی تائید اور جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

یوم القدس کی مناسبت سے صنعاء میں عظیم الشان ملین مارچ

کل جمعہ کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے یمن کے دارالحکومت صنعا کی نارتھ سکسٹیتھ اسٹریٹ پر ایک عوامی جلوس نکالا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ یہ مارچ یوم القدس کے حوالے سے پوری اسلامی اور عرب دنیا میں نکالے جانے والےجلوسوں میں سب سے بڑا جلوس قرار دیا جاتا ہے۔

امریکا میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ‘ملین مارچ’

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف آج ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت 'واشنگٹن' میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ملین مارچ امریکا میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ہے۔

فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے مراکش میں ملین مارچ

افریقی ملک مراکش میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلوس نکالا۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

غزہ: ملین مارچ پراسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہید، 316 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل 30 مارچ بہ روز ہفتہ'یوم الارض' کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں سے تین کی عمریں 17 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

غزہ :ملین مارچ کےشرکاء پرحملے کا مناسب جواب دیا جائےگا

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' اور اسلامی جہاد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ کی پٹی میں ملین مارچ کے شرکاء پرحملہ کیا تو اس کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

فلسطینی عوام غزہ میں ملین مارچ کو کامیاب بنائیں: جمہوری محاذ

فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت عوامی محاذ کی طرف سے 30 مارچ کو غزہ میں اسرائیل کے خلاف عظیم الشان ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس کےعلاوہ جماعت نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ 43 ویں یوم الارض کے موقع پر غزہ میں ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔

حماس کی 30 مارچ کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملین مارچ کی تیاری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ جماعت 30 مارچ 2019ء کو غزہ کی پٹی میں ایک سال سے جاری مظاہروں کے موقع پر اسرائیل کے خلاف ملین مارچ منعقد کرے گی۔

"یوم الارض” پر 30 مارچ کو غزہ میں ملین مارچ کا اعلان

فلسطین میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف اور دیرینہ 'حق واپسی' کے حصول کے لیے گذشتہ ایک سال سے جاری مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے 30 مارچ 'یوم الارض' کو مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔