دو ریاستی حل کو عالمی برادری کے سامنے روندا جا رہا ہے : ملیحہ لودھی
منگل-26-جون-2018
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اہم علاقائی و حریف طاقتوں میں اختلاف مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازع میں دھکیل سکتا ہے، کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ہے۔