چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملبہ

غزہ میں عالمی طور پرممنوعہ بموں کی باقیات سے آلودہ 50 ملین ٹن ملبہ

خصوصی اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ پر تقریباً 11 ماہ قبل شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے جس ملبے کا سامنا ہے، وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ایک غیرمعمولی ماحولیاتی اور اقتصادی چیلنج ہے۔

غزہ میں ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو پر80 ارب ڈالر لگیں گے:بلومبرگ

بین الاقوامی اور امدادی تنظیموں کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں 70 فیصد رہائشی عمارتیں، کمپنیاں اور ہسپتال تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو کی لاگت 80 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس میں کئی سال لگیں گے۔

غزہ ملبےکا ڈھیر، فلسطینی زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ کی پٹی جو 8 ماہ سے اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے ملبے میں تبدیل ہو چکی ہے۔ فلسطینی خاندان "غیر انسانی" حالات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ .

تباہ شدہ گھر کے ملبے پر شادی کی تقریب، قابض دشمن کو چیلنج

آج سے تقریباً ایک ماہ قبل ربیحہ الرجبی نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں اپنے خاندان کے گھر سے اپنے دولہا سے شادی کرنے کا خواب دیکھا لیکن وہ گھرقابض ریاست کے بلڈوزر کی وجہ سے پلک جھپکنے میں مسمار کردیا گیا اور اس گھر میں دلہن کا شادی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ مگر فلسطینی بہادر قوم ہیں اور وہ تباہ شدہ مکانات کے ملبے پر بھی شادی کی تقریب منعقد کرکے قابض دشمن کو چیلنج دیتے ہیں۔

فلسطینیوں کے منہدم مکانات کے ملبے پر نماز جمعہ کا اہتمام

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی بلا جواز مسماری کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا کالونی میں صہیونی فوج کی جانب سے مسمار کیے گئے 11مکانات کے مالکان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صہیونی فوج کی کارروائی کے خلاف بہ طور احتجاج مسمار شدہ مکانوں کے ملبے پرنماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔