
ملائیشیا ’’فیفا‘‘ کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی سے محروم کیوں؟
پیر-15-اگست-2016
وسطی ایشیائی مسلمان ملک ملائیشیا نے عالمی فٹ بال فیڈریشن ’’فیفا‘‘ کے سالانہ اجلاس کی میزبانی سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ اگر اجلاس کی میزبانی کی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں کولالمپور حکومت کو ایسے ملکوں کے باشندوں کو بھی ویزے جاری کرنا ہوں گے جن کے ساتھ ملائیشیا کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ ان میں خاص طورپر اسرائیل سرفہرست ہے۔