
ملائیشیا سمٹ اسرائیلی جرائم کے ٹرائل کے مطالبے کےساتھ اختتام پذیر
اتوار-22-دسمبر-2019
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 18 دسمبر سے21 دسمبر 2019ءکے دوران منعقد ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس اس اعلان کے ساتھ اختام پذیر ہوگئی ہےکہ کانفرنس میں شریک ممالک عالمی برادری کےساتھ مل کر فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ کانفرنس میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جنگی جرائم کا نوٹس لینے اور جرائم کی تحقیقات کرکے قصور واروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔