جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ مغربی کنارہ

اسرائیلی سپیشل فورس کے ہاتھوں جبریل زبیری گرفتار

قابض اسرائیلی سپیشل فورس نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی شہری کے گھر دھاوا بول کر اسے غیر قانونی حراست میں لے لیا۔

القدس، مغربی کنارہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک دن میں 27 کارروائیاں

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف 27 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں 3 یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔

چھ ماہ میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوئے

مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب یہودی آباد کاروں کے جرائم میں اس سال 2022ء کی پہلی ششماہی کے دوران اسرائیلی قابض حکومت اور اس کے سیکیورٹی اور عسکری اداروں کی حمایت سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی صنعتی کالونی کے منصوبے کا انکشاف

اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ "ARIJ" کے انکشاف کے مطابق قابض صہیونی حکام نے حال ہی میں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت اور قلقیلیہ میں فلسطینی اراضی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نئی صنعتی بستی قائم کرنے کے لیے آباد کاری کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

نومبر: اسرائیلی دہشت گردی میں 4 فلسطینی شہید ہوئے

نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔

غرب اردن میں‌یہودی آبادکاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اٹلی

اٹلی کی حکومت نے فلسطینی علاقے غرب اردن میں یہودی کالونیوں میں‌توسیع کے اسرائیلی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کالونیوں میں توسیع کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ریاستی حل کی کوششوں ‌کو تباہ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہودی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت سے اسرائیل خائف

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں ممکنہ فلسطینی رد عمل اور مزاحمت سے اسرائیلی دفاعی اور سیاسی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

الخلیل کے تاریخی قلعے کی اسلامی وفلسطینی شناخت مٹانے کی اسکیم تیار

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل میں واقع ایک تاریخی اسلامی قلعے کی عرب، فلسطینی اور اسلامی شناخت مٹا کراسے یہودیت کی علامت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے خلاف عالمی مہم کا آغاز

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں موجود یہودی کالونیوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان اور غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی فیصلے کے خلاف عالمی مہم شروع کی گئی ہے۔

فلسطینی علاقوں پراسرائیلی خود مختاری منصوبے کی تفصیلات جاری

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے فلسطینی علاقوں پر صہیونی خود مختاری کے ویژن کی تفصیلات جاری کی ہیں۔