چهارشنبه 30/آوریل/2025

مفتی اعظم

اسرائیل مخالف مسلح کارروائیاں قابل تحسین ہیں: مفتی اعظم عمان

الخلیلی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیا "ہم مقبوضہ فلسطین کی سرزمین کے اندر اور قابل فخر غزہ میں بہادرانہ مزاحمت کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔"

مفتی اعظم پاکستان کی وفات اسماعیل ھنیہ کا اظہار تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پاکستان کے سابق مفتی اعظم کے بھائی محمد تقی عثمانی سے ان کے بھائی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا تسلسل خطرناک ہے:مفتی اعظم

مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم بابرکت مسجد الاقصیٰ کے امام الشیخ محمد حسین نےیہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاووں اور اسرائیلی حکام کی طرف سے ان پر اختیار کردہ خاموشی پر سخت تنبیہ کی ہے۔

فلسطینی مساجد پر یہودی شرپسندوں کےحملے، مفتی اعظم کی مذمت

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطین بھر میں مساجد پرحملوں اور فلسطینی نمازیوں پر تشدد کے مجرمانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مُفتی اعظم فلسطین کی تاریخی قبرستان پر متنازع تقریب کے انعقاد پر تنبیہ

القدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ محمد حسین نے صہیونی ریاست اور امریکا کے اداروں کے القدس میں واقع تاریخی اسلامی قبرستان پرجشن کی تقریب کے انعقاد کے مذموم عزائم کے نتائج پر خبردار کیا ہے۔

عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین

سلطنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل ’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کی سرنگ کے ذریعے فرار کی تحسین کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مفتی اعظم فلسطین کی فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ میں زیادہ حاضری پر زور

مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشيخ محمد أحمد حسين نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے دھاوے روکنے کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ کو دیں اور مقدس مقام میں وقت گذاریں۔

مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑا جائے: مفتی اعظم

دیار فلسطین اور القدس کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین جو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑیں۔

‘صدی کی ڈیل’ کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیں گے: مفتی اعظم

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل فلسطینی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کرنے ناکام کوشش ہے۔ فلسطینی قوم اس سازشی اسکیم کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے گی۔

مسجد اقصیٰ کے دروازے پر نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے: مفتی اعظم

مقبوضہ بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حُسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی قبلہ اول کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ہے اور اب قبلہ اول کے دروازے پر ایک نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے۔