جمعه 15/نوامبر/2024

مغوی فوجی

مغوی صہیونی کے خاندان کی محمود عباس سے ملاقات سوالیہ نشان!

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے دفتر میں قابض صہیونیوں کا استقبال اور ان کے لیے پرتکلیف ضیافتیں کوئی نئی بات نہیں۔ حال ہی میں غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی 'ابارا منگسٹو' کے اہل خانہ نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرصدر عباس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر عباس نے غزہ میں جنگی قیدی بنائےگئے اسرائیلی کی رہائی کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا۔

اسرائیلی جنگی قیدیوں کو مُفت میں رہا نہیں کریں گے: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی مکمل تعمیر کی تجویز

اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے یہودی فوجیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی مکمل تعمیر نو میں مدد دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

غزہ میں قید اسرائیلی فوجی کے والد کی وفات سے قبل آخری الفاظ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے ایک اسرائیلی فوجی ارون شاؤل کے والد شاؤل چند روز قبل سرطان کے باعث وفات پاگئے۔ اپنی موت سے ایک روز قبل شاؤل نے مغوی بیٹے کے نام ایک مکتوب لکھوایا جس میں اس نے بیٹے کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ وہ موت کے منہ میں جا چکا ہے۔ ممکن ہے کہ بیٹے کی بازیابی سے تک وہ زندہ نہ رہے۔

شاؤل ارون کے اہل خانہ کا نفحہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ

فلسطینی مجاھدین کے ہاں غزہ کی پٹی میں دو سال قبل جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کے اہل خانہ اور دسیوں دیگر اسرائیلیوں نے النفحہ نامی اسرائیلی جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے:یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے اعلانیہ اور غیراعلانیہ ہرسطح پرکوششیں جاری رکھی جائیں گی۔