فلسطینی ’اراضی ہتھیانے‘ کا ظالمانہ اسرائیلی قانون کیسے تیار ہوا؟
جمعرات-16-فروری-2017
سنہ 2017ء کا آغاز اہل فلسطین کے لیے کئی حوالوں سے پریشان کن ثابت ہوا۔ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسے یہودی نواز اور اسرائیل پر واری جانے والے ری پبلیکن صدر بنے توصہیونی انتہا پسندوں کی رگوں میں سیروں خون بڑھ گیا۔ ٹرمپ نے بھی اسرائیلی حکومت اور یہودی انتہا پسندوں کو اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔