
اسرائیل کے لیے نامزد امریکی سفیر فلسطین میں یہودی آباد کاری کا معاون
اتوار-19-فروری-2017
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے نامزد امریکا کے نئے سفیر ڈیوڈ فریڈ مین فلسطینیوں کی نجی اراضی پر یہودی آباد کاری میں ملوث رہے ہیں۔ فریڈ من کے فراہم کردہ مالی تعاون سے اس وقت غرب اردن میں ایک مکان بھی موجود ہے جس کے باہر نصب ایک تختی پر اس کا نام بھی موجود ہے۔