جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں گرفتاریاں

غرب اردن:اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے کا محاصرہ،15 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران کم سےکم 15 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،27 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں میں 27 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں تحریک حماس کے کارکن اور سابق اسیران شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے گھروں میں داخل،17 روزہ دار گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

غرب اردن میں دسمبر کےمہینے میں 4 فلسطینی شہید، 700 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ دسمبر کے مہینے میں غرب اردن کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں چار فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور سات سو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے فلسطینی شہروں میں دھاوے، تشدد، کئی فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کئی مقامات پر چھاپوں کا تازہ سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران منگل کے روز دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،حماس رہ نما گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ رہ نما سمیت کم سے کم چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطینیوں سے غصب کی گئی اراضی پرنئی یہودی کالونی کی تعمیر جاری

فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے میں حال ہی میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے غصب کئی سیکڑوں کنال اراضی پر ایک نئی یہودی کالونی تعمیر کرنے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

صہیونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف دھاوے، ایک اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ فلسطینی شہریوں کی جوابی کارروائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عید کا تیسرا روز فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن جاری

اسرائیلی فوج کی جانب سے عید کی حرمت اور تقدس کو پامال کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بدھ کو قابض فورسز کی بھاری تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا گیا۔

فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فورسزکا کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اتوار کے روز صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔