
عائلی تنازع یا یہودی شرپسندوں کی کارروائی، فلسطینی اغواء کے بعد قتل
ہفتہ-29-اکتوبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں قفین کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک فلسطینی شہری کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فلسطینی پولیس اس پراسرار قتل کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا فلسطینی شہری خاندانی جھگڑے کے نتیجے میں قتل ہوا ہے یا یہودی شرپسندوں نے اسے شہید کیا ہے۔