پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارہ

غرب اردن میں ایک ہفتے میں ٹریفک کے 259 حادثات میں 195 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کے حادثات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ٹریفک کے 259 حادثات کا اندراج کرایا گیا جن میں 195 شہری زخمی ہوئے۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کی تعداد پونے چار لاکھ ہوگئی

اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے اردن کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے۔ جب کہ بیت المقدس میں 2 لاکھ 10 ہزار یہودی آباد ہیں۔

اسرائیل سے ’لینڈ مارکیٹنگ ٹینڈر‘ منسوخ کرنے کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے علاقوں میں حال ہی میں تعمیراتی مقاصد کے لیے جاری کردہ ٹینڈر منسوخ کرے۔

اسرائیلی فوج کے رات کو چھاپے، گھروں میں سوئے20 فلسطینی اٹھا لیے

قابض صہیونی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں سوئے 20 فلسطینیوں کو اٹھا کر حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں قابض صہیونی فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور قیمتی سامان، نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فورسز نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت عوا کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا۔مرکز کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی آٹھ جیپوں نےمقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے بیت عوا میں چھاپہ مارا اور گھروں میں سوئے تین فلسطینیوں عمر مسالمہ، غازی فاروق اور عالی عارف سویطی کو ہتھکڑیاں لگا کر انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔جنوبی الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ الظاھریہ قصبے میں شہید فلسطینی سعد قیسیہ کے گھر پر چھاپے کے علاوہ اطراف میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی۔خیال رہے کہ سعد قیسیہ کو کل اسرائیلی فوج نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو کےحملے کے ا

اسرائیل غرب اردن کو اپنی حدود میں شامل کرنے سے باز رہے:یور یونین

یورپی یونین کے ہائی کمیشن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے عرب علاقوں میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ روکتے ہوئے امن بات چیت کا بلا تاخیر آغاز کرے۔ یونین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی علاقے غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

نجی فلسطینی اراضی پر تعمیر 4000 مکانات کو قانونی شکل دینے کے لیے کوشاں

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن نے فلسطینیوں کی نجی اراضی پر تعمیر کی گئی کالونیوں اور مکانات پر پیدا ہونے والے تنازع کو بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہو گئی ہے۔ اخباری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پرتعمیر کیے گئے چار ہزار سے زاید مکانات کوقانونی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اہل فلسطین پینے کے صاف پانی کے سنگین بحران کا شکار ہیں: عالمی بنک

عالمی بنک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہل فلسطین پینے کے صاف پانی کے سنگین بحران کا شکار ہیں۔

صہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی وسیع رقبے پرمحیط اراضی غصب کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی حراستی مہم، مغربی کنارے سے 14 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حراستی مہم کے دوران 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

امریکا اور کینیڈا سے مزید 233 یہودی فلسطین منتقل

اسرائیلی ریاست کی جانب سے دنیا بھر سےیہودیوں کو لانے اور غیرقانونی طورپر فلسطین میں آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر سے یہودیوں کی فلسطین منتقلی کی تازہ مہم کے دوران آج بدھ کو امریکا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 233 یہودی فلسطین میں پہنچا دیے گئے۔