
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون،20 فلسطینی گرفتار
جمعرات-14-فروری-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے ل یا۔
جمعرات-14-فروری-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے ل یا۔
اتوار-6-جنوری-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر کے ایک فلسطینی خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے فوج کو مطلوب نوجوان حوالے نہ کیا تو پورے خاندان کو شہر بدر کردیا جائے گا۔
جمعرات-20-دسمبر-2018
اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ادارہ خوراک نے قریبا دو لاکھ بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ یہ خوراک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں نادار فلسطینیوں کو دی جاتی تھی۔ عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے ایک لاکھ 90 ہزار فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طورپر متاثر ہوں گے۔
جمعرات-20-دسمبر-2018
حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی مجاھد اشرف نعالوۃ کی شہادت کے بعد صہیونی فوج نے جس بے رحمی کے ساتھ شہید کے عزیزو اقارب کے گھروں میں گھس کر ان میں توڑپھوڑ کی اور تلاشی لی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ تلاشی، توڑپھوڑ، لوٹ مار اور مکینوں کو ہراساں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر دشمن فوج نے ان کے گھروں میں جاسوسی کے خفیہ آلات نصب کرکے گھروں میں ہونے والی ہرنقل وحرکت نوٹ کرنے کا ایک نیا حربہ استعمال کیا۔
منگل-18-دسمبر-2018
گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 33 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
بدھ-12-دسمبر-2018
گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
جمعہ-5-اکتوبر-2018
ستمبر میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں،قابض فوج اور غاصب یہودیوں پر 431 حملےکیے۔ یہ اعدادو شمار اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس’’ کے شعبہ اطلاعات ونشریات کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔
بدھ-27-جون-2018
افریقی ملک مراکش کی وزارت خارجہ کے زیراہتمام ہونے والی ایک تقریب میں اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب عہدیدار کی شرکت پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
ہفتہ-31-مارچ-2018
فلسطین میں کل جمعہ کے روز’یوم الارض‘ مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 16 فلسطینیوں کو آج غزہ میں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
منگل-20-مارچ-2018
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فوٹو گرافی کے مقاصد کے لیے ڈرون طیاروں کو فضاء میں اڑانے پر پابندی عاید کردی ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی کے لیے ڈرون کا استعمال اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔