پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارہ

آبادکاروں کا سلفیت، نابلس میں زیتون کے باغات پر حملہ

قابض اسرائیل کے یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے سلفیت کےایک زیتون فارم سے درجنوں درختوں کے پودے چرا لیے جبکہ ایک دوسرے گروہ نے نابلس میں زیتون کے باغ پر حملہ کر کے درجنوں درخت اکھاڑ پھینکے۔

غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں سوموار کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کفر نعمہ کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی، ممبر پارلیمان سمیت 15فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی ممبر پارلیمان سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مصر اور یورپی یونین کی مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے پر تشویش

مصر نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لئے 780 گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کا آپشن موجود ہے: جیرڈ کشنر

امریکی صدر کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہےکہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا آپشن آج بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امارات اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کے لیے روکا گیا تھا۔

غرب اردن میں کرونا سے مزید 6 ہلاکتیں، 439 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 439 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ گذشتہ روز مزید چھ مریض اس وبا سے چل بسے۔

کرونا وبا پھیلنے کے بعد مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈائون

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کرونا کی وبا کے تیزی سے پھیلائو کے بعد وزیراعظم محمد اشتیہ نے تمام شہروں میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین کےآبی اور خوراک کے وسائل پر غاصب صہیونیوں کی ڈاکہ زنی

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام اور صہیونی آباد کاروں کے غاصبانہ قبضے کے بعد سے ہی ان آباد غاصبوں نے فلسطین کے قدرتی وسائل، خوراک اور آبی وسائل کی لوٹ مار شروع کر دی۔ آبی اور خوراک کے وسائل پر قبضہ اسرائیل کے اہداف ومقاصد میں شامل رہا اور مختلف طریقوں اور ذرائع سے فلسطینیوں کے وسائل کو چوری کیا جاتا رہا۔

گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 7 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔

عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 10 فلسطینی حراست میں لے لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں‌لے لیا۔