پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارا

کرونا وائرس میں اضافے کے باعث مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاون

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کے طور پر مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

مغربی کنارا: تصادم کےدوران درجنوں افراد کو سانس لینےمیں دشواری کاسامنا

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج (آئی او ایف) نے بڑی تعداد اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے درجنوں فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑآ ۔

مغربی کنارے میں کرونا کے 84 نئے کیسوں کی تصدیق

فلسطینی اتھارٹی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ہفتے کے روز مغربی کنارے میں کرونا کے 84 نئے کیس سامنے آئے۔

اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈائون مہم

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی ارکان اسمبلی سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ایران :غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوششوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد صہیونی ریاست کا حصہ قرار دینے کے لیے جاری لابنگ اور یہودی کالونیوں کی مسلسل توسیع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی مظاہرین زخمی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پرفائرنگ اور آنسوگیس سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی نہتے فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا نہ ختم ہونے والا صہیونی سلسلہ

سال 2019ء میں بھی معمول کے مطابق فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ظالمانہ اور نسل پرستانہ صہیونی سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال کے دوران مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور فلسطین کےدوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں کے گھروں کی ظالمانہ مسماری کو'قتل عام' کی ایک نئی شکل قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ یہ انسانوں کا قتل عام نہیں مگرفلسطینیوں کی سماجی اور معاشی زندگی کا قتل عام ہے۔ رواں سال کے دوران سیکٹر'اے' میں 100 فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے گھروں میں داخل،17 روزہ دار گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 23 گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز وحشیانہ کریک ڈاؤن میں دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینیوں میں سابق اسیران اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما بھی شامل ہیں۔