جمعه 15/نوامبر/2024

معیشت

سنہ 1967ء کے بعد پہلی بار القدس میں فلسطینی بنک کی برانچ قائم

فلسطین نیشنل بنک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنک نے مقبوضہ بیت المقدس میں البرید کے مقام پر بنک کی پہلی برانچ قائم کی ہے۔ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد بیت المقدس میں کسی فلسطینی بنک کی یہ پہلی برانچ قرار دی جا رہی ہے۔

رام اللہ اتھارٹی نےغزہ کے عوام پر معاشی بم گرادیا

فلسطینی اتھارٹی کی زیرانتظام نام نہاد قومی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اچانک تیس سے 40 فی صد کمی کا اعلان کرکے محصورین غزہ پر ایک نیا معاشی بم گرادیا ہے۔

فلسطینی دو شیزہ نےصہیونی ریاست کی زرعی اجارہ داری کیسے چیلنج کی؟

فلسطینی ہنرمند اور باہمت قوم صہیونی ریاست کے مظالم اور قابض دشمن کی اجارہ داری کے مختلف مکرو حیل کے خلاف بہ یک وقت برسر پیکار ہیں۔ میدان جہاد میں داد شجاعت دینے کے ساتھ ساتھ عام شعبہ ہائے زندگی میں بھی فلسطینی مردو زن صہیونیوں کی اجارہ داری کو بھرپور طریقے سے چیلنج کررہے ہیں۔

غزہ کے تاجروں کے وفد کی مصرمیں کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ آمد

مصری حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے تاجروں کا ایک وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا ہے جہاں فلسطینی کاروباری شخصیات آج قاہرہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کاروباری سرگرمیوں میں فلسطین عالمی بنک کی انڈیکس میں 2 پوائنٹ پیچھے

عالمی بنک کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال [2016] کے دوران فلسطین میں کاروباری سرگرمیاں کم ہوئی ہیں اور عالمی بنک کی فہرست میں فلسطین دو پوائنٹ پیچھے چلا گیا ہے۔