جمعه 15/نوامبر/2024

معالیہ ادومیم

” E1 آباد کاری پروجیکٹ کا مقصد مغربی کنارے کو تقسیم کرنا ہے”

’نیشنل آفس فار ڈیفنڈنگ دی لینڈ اینڈ ریزسٹنگ سیٹلمنٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں، E1 علاقے میں "معالیہ ادومیم" بستی کے قریب مزید بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ شمالی اور وسطی مغربی کنارے کو اس کے جنوب سے الگ کرنا ہے۔

مشرقی بیت المقدس میں 20 ہزار اسرائیلی مکانات کی تعمیر کی منظوری

اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں قائم "معالیہ ادویم" یہودی کالونی میں 20 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے لیے سیکڑوں مکانات کی اسکیم تیار

اسرائیل کے با خبر ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صہیونی ریاست کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس کا اظہار آئے روز یہودی آبادی کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں سے کیا جا سکتا ہے۔

یہودی کالونی میں ماحولیات تحفظ کے لیے 30 لاکھ شیکل کی رقم

اسرائیل کے ہفت روزہ جریدے’کول ھعیر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’معالیہ ادومیم‘ کالونی کے صنعتی زون اور ’میشور ادومیم‘ یہودی کالونی کی توسیع کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے 30 لاکھ شیکل کی منظوری دی گئی ہے۔

القدس: یہودی کالونی کے اطراف سےفلسطینیوں کونکل جانے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں بحر مردار کو ملانے والی شاہراہ ​1 سے فلسطینی کالونیوں سے مقامی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

’معالیہ ادومیم‘ کی اسرائیل میں شمولیت پر شماری موخر کرنے کا فیصلہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں پر قائم کی گئی سب سے بڑی یہودی کالونی’معالیہ ادومیم‘ کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں رائے شماری موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کا بیت المقدس سے فلسطینیوں کے بے دخلی روکنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ’خان الاحمر‘ سے مقامی فلسطینی عرب شہریوں کی جبری بے دخلی کی صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’ خان الاحمر‘ کے فلسطینی بدووں کو وہاں سے بے دخل کرنے سے باز رہے۔

’معالیہ ادومیم‘ کالونی کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے لیے قانون سازی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں پر قائم کی گئی سب سے بڑی یہودی کالونی’معالیہ ادومیم‘ کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک نیا مسودہ قانون زیربحث لایا جا رہا ہے۔ اس مسودہ قانون پرآئندہ اتوار کو کابینہ میں بحث کی جائے گی۔

معالیہ ادومیم کی اسرائیل شمولیت کی تجویز یاھو۔ ٹرمپ ملاقات تک موخر

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں گذشتہ روز ایک تجویز پر غور کیا جانا تھا مگر وزیراعظم نیتن یاھو کی ہدایت پر’معالیہ ادومیم‘ کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز پرغور نیتن یاھو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستی کے انضمام کا مطالبہ

اسرائیلی پارلیمنٹ کنسیٹ کے دو دائیں بازو کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی یہودی بستی معالیہ ادومیم کے بیت المقدس کے ساتھ الحاق کا بل ووٹنگ کے لئے وزارتی ملاقات میں پیش کریں گے۔