ترکیہ نے صہیونی ریاست کا تجارتی بائیکاٹ کردیا
جمعہ-3-مئی-2024
ترکیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونے تک اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔ یہ بات ترک وزیر تجارت نے کہی ہے۔ واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے سات ماہ تک ہونے والے ہیں لیکن اس دوران 34596 سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت اور تقریبا پورے غزہ کی تباہی کے باوجود بہت کم تعداد میں ایسے ملک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ اپنی تجارت کو معطل یا موقف کیا ہے۔